31

چوہدری نثار کا نواز شریف سے متعلق اہم بیان

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا دھرنے کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ،آج بھی دھرنا سیاست کی مخالفت کرتا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق روات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نے کہا عمران خان کے دھرنے کی مخالفت کی مولانا کی حمایت کیسے کر سکتا ہوں ،دھرنوں کی سیاست ملک کو بند گلی کی طرف دھکیل دیتے ہیں ۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ ان کی تیمارداری کروں،میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ،ماضی میں خود دھرنا دینے والے آج مولانا کے دھرنے کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں