470

فلم ”باجی“کا شاندار پریمیئر ۔۔۔ اوسلو میں ہاﺅس فل شو

اوسلو (ناصر اکبر ،عمران بشیر )اوسلو میں فلم باجی کے پریمیئرنے دھوم مچا دی ،اوسلو میں فلم باجی کو پاکستان فلم انڈسٹری کے ڈسٹری بیوٹر،ڈائریکٹر ،پروڈیوسر ،سی ای او گرین چلی انٹر ٹینمنٹ شہزاد غفوربٹ ، میڈیا پاٹنر گلوبل اردو نیوز کے تعاون سے پیش کی۔






فلم کے پریمیئر کے موقع پر مہمان خصوصی ایمبیسیڈر ظہیر پرویز خان اور ان کی اہلیہ نے شرکت کی ،اس کے علاوہ فلم ”باجی“دیکھنے کیلئے کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے فلم کو بے حد پسند کیا ،لوگوں کا کہنا تھا ہمیں یہ فلم دیکھ کر انہتائی خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں ایسی شاندار فلمیںبنائی جا رہی ہیں ،جنہیں دیکھ کر لگتا ہے یہ کسی بالی ووڈ فلم سے کم نہیں ۔

فلم باجی کے پریمیئر کے موقع پر چیف ایگزیکٹو گلوبل اردو نیوز ناصر اکبر اور ایڈیٹر عمران بشیر سے گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کا کہنا تھا کہ ایسی فلمیںپاکستان میں ضرور بننی چاہیں ،چیئرمین گرین چلی انٹرٹینمنٹ نصراللہ قریشی اور پاکستان فلم انڈسٹری کے ڈسٹری بیوٹر سی ای او گرین چلی انٹرٹینمنٹ شہزاد غفور بٹ نے گلوبل اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم باجی پاکستان فلم انڈسٹری میں ایک نہایت خوبصورت اضافہ ہے ،ایسی فلموں کو پاکستان اور بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کو ضرور سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ پاکستان فلم انڈسٹری کا نام روشن ہو ۔


فلم ”باجی “کا پریمیئر دیکھنے کے بعد ایمبیسیڈر ظہیر پرویز خان نے گلوبل اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واقعی فلم بہت اچھی تھی ،پاکستانی فلم انڈسٹری نے پہلے سے بہت بہتر کام کرنا شروع کر دیا ہے ،انہوں نے کہا فلم کی سٹوری ،اور فلم میںکام کرنے والے تمام اداکاروں نے بہترین کارکردگی کی اور ہمیں کوشش کرتے رہنا چاہیے کہ ہم پاکستانی فلمیں دیکھیں اور پاکستان فلم انڈسٹری کو سپورٹ کریں تاکہ ملک پاکستان کا نام فلم انڈسٹری میں بھی دوسروں سے کم نہ ہو۔

ایمبیسیڈر ظہیر پرویز خان نے فلم باجی کے پریمیئر کے موقع چیف ایگزیکٹو گلوبل اردو نیوز ناصر اکبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلم باجی کے میڈیا پاٹنر گلوبل اردو نیوز کی یہ ایک اچھی کاوش ہے جنہوں نے پاکستانی فلموں کیلئے اپنا بھر پور تعاون پیش کیا ۔

     

پاکستان فلم انڈسٹری کے ڈسٹری بیوٹر،ڈائریکٹر ،پروڈیوسر ،سی ای او گرین چلی انٹر ٹینمنٹ شہزاد غفوربٹ نے میڈیا پاٹنر باجی فلم گلوبل اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پاکستانی فلم باجی لگا کر لوگوں کا گلہ شکوہ دور کر دیا ہے اب لوگوں کو چاہیے کہ ایسی شاندار فلمیں ضرور دیکھیں اور پاکستان فلم انڈسٹری کو سپورٹ کریں ،ہم آئندہ بھی کوشش کرینگے کہ بالی ووڈ ،ہالی ووڈ کے ساتھ لالی ووڈ کی فلمیں بھی اوسلو میں دکھاتے رہیں ۔

فلم باجی کا پریمیئر دیکھنے کیلئے آئے قمر اقبال چوہدری ،فلم ڈائریکٹر ملک محمد اکرم ،طیب چوہدری ،آصف ملک ،ملک پرویز ،چوہدری احسان ،فلم سٹار ارم حسن ،نیہا اکرام ،مس ساجدہ ،نمائندہ دنیا نیوز عقیل قادر ،صحافی عامر لطیف بٹ ،مرزا شرافت بیگ نے گلوبل اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا فلم بہت زبردست تھی ،اس طرح کی فلمیں بننی چاہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں