17

آزادی مار چ سے متعلق مریم نواز کا دبنگ اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی مولانا فضل الرحمن سے اہم خفیہ ملاقات ہو گئی ہے ،دونوں رہنماﺅں کے درمیا ن ہونے والے اس اہم ملاقات میں کئی معاملات طے پا گئے ہیں ۔

مریم نواز نے اپنی اس ملاقات میں فضل الرحمن کے مطالبات کی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی ،ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا اگر والد کیساتھ بیرون ملک نہ جا سکی تو آزادی مار چ میں شرکت کرونگی ،فی الحال ابھی ساری توجہ والد کی صحت پر مر کوز ہے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا ایک سال قبل اپنی والدہ کو کھو چکی ہوں ،اب میں اپنا زیادہ وقت میاں صاحب کی دیکھ بھال کر کے گزارنا چاہتی ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں