119

سری لنکا کے بعد ایک اور بڑی ٹیم پاکستان آنے کیلئے رضامند

لاہور:سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد دیگر ممالک کی ٹیمیں سے بھی پی سی بی نے رابطہ تیز کر دئیے ہیں ،امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے سال مارچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی نے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے پاکستان کے لیے کھول دئیے ہیں ،سری لنکا کے دورہ پاکستان کے بعد پی سی بی دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز سے رابطہ تیز کر دئیے ہیں ،امید ظا ہر کی جا رہی ہے کہ پاکستا ن کے گراﺅنڈز میں کرکٹ کی رونقیں جلد بحال ہو جائینگی ۔

قومی ٹیم کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے دورہ آسٹریلیا کے دوران آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حکام سے رابطہ کر کے انہیں بھی پاکستان آنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی،وسیم خان نے بھی اپنے دورے کے حوالے سے کہا تھا کہ میرے دورے کے نتائج بہت جلد سب کے سامنے آجائیں گے۔پاکستان اور بنگلاد دیش کے کرکٹ بورڈ کے درمیان بھی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے رابطے جاری ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم اگلے سال مارچ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں