338

گلوبل اردو نیوز ناروے پاکستانیوں کیلئے انتہائی خوش آئند ہے :ایمبیسڈر ظہیر پرویز خان

ناروے (ناصر اکبر)ناروے میں پاکستان کے ایمبیسڈر ظہیر پرویز خان نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ گلو بل اردو نیوز اپنی سروس ناروے میں شروع کر رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری کمیونٹی کیلئے انتہائی خوش آئند بات ہے کہ ہمیں ناروے اور پاکستان کی خبریں اب ایک ہی پلیٹ فارم پر مہیا ہونگی ۔

ایمبیسڈر ظہیر پرویز خان کا کہنا تھا کہ گلوبل اردو نیوز کی سروس بالخصو ص اردو کی ترویج کیلئے ایک بہت اچھی کوشش ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ناروے میں عموما بچوں کو اردو نہیں پڑھائی جاتی لیکن گلو بل اردو نیوز جہاںپر ناروے کی خبریں بھی اردو میں پڑھنے کو ملیں اس سے بچوںمیں اردو پڑھنے اور پاکستان کی خبریں پڑھنے کا رحجان بھی بڑھے گا جس سے وہ اپنے ملک پاکستان کے حالات حاضرہ سے واقفیت حاصل کر سکیں گے ۔انہوں نے ہم چیف ایگزیکٹو ناصر اکبر کو گلو بل اردو نیوز کی شروعات پر بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ ملک پاکستان اور کمیونیٹی کیلئے اسی طرح خدمت کرتے رہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں